حوثیوں نے قیدیوں کے معاملے کو تقسیم کرنے کی تجویز پیش کی ہے: یمنی حکومت
اردن کے دارالحکومت عمّان میں اقوام متحدہ کی سرپرستی میں یمنی فریقین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر بحث کا سلسلہ جاری ہے۔
یمنی حکومت اور حوثیوں کے نمائندے سیکڑوں لاشوں کے تبادلے پر عمل درامد کے طریقہ کار پر اتفاق رائے کے لیے ملاقات کریں گے۔
یمنی حکومت کے وفد کے سربراہ ہادی ہیج کے مطابق میتوں سے متعلق کمیٹی آج بدھ کے روز اکٹھا ہو رہی ہے۔ ذرائع نے العربیہ کو بتایا کہ حکومت کے نمائندوں نے حوثیوں کی جناب سے 200 قیدیوں کی رہائی کی مشروط تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔
حوثیوں نے شرط عائد کی ہے کہ یہ 200 نام لڑائی کے متعدد محاذوں پر تقسیم حوثیوں میں سے ہونے چاہئیں۔
عمّان میں یمنی حکومت، اقوام متحدہ کے مشن اور صلیب احمر تنظیم کے نمائندوں کے درمیان ملاقات بھی ہو رہی ہے۔ علاوہ ازیں حوثی ملیشیا کے نمائندے بھی اقوام متحدہ اور صلیب احمر کے ارکان کے ساتھ ملاقات میں قیدیوں کے تبادلے کا معاملہ زیر بحث لائیں گے۔
-
یمن میں اقوام متحدہ کے مبصر مشن کے نئے سربراہ الحدیدہ پہنچ گئے
یمن کے لیے اقوام متحدہ کے مبصر مشن اور نئی صف بندی کی نگراں کمیٹی کے نئے سربراہ ...
مشرق وسطی -
یمن: حوثیوں نے جامع مسجد الکبیر کے کتب خانے کو آگ لگا دی
یمن میں باغی حوثی ملیشیا کی جانب سے ملک کی تاریخی مساجد اور ان کے کتب خانوں کے ...
مشرق وسطی -
پوپ فرانسیس کا یمن میں جنگ بندی کے احترام کی ضرورت پر زور
عیسائیوں کے رومن کیتھولک فرقے کے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس نے یمن میں جنگ ...
بين الاقوامى