سعودی عرب قضیہ فلسطین کے حوالے سے کسی خفیہ ایجنڈے پرعمل پیرا نہیں: فتح
فلسطین کےحوالے سے سعودی موقف پر مکمل اعتماد ہے
فلسطینی تحریک فتح کے سیکرٹری جنرل جبریل الرجوب نے قضیہ فلسطین کے حوالے سے سعودی عرب کے موقف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب مسئلہ فلسطین کے حوالے سے کسی خفیہ ایجنڈے پر عمل پیرا نہیں۔ ریاض خفیہ اور اعلانیہ ہر اعتبار سے فلسطینیوں کے دیرینہ حقوق کی حمایت کرتا ہے۔
'صوت فلسطین' ریڈیو سے بات کرتے ہوئے فتحاوی لیڈر کا کہنا تھا کہ اُنہیں توقع ہے کہ سعودی ولی عہد اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم نہ کرنے کی پالیسی کو پوری عرب دنیا کی تزویراتی حکمت عملی میں تبدیل کرنے کی کوشش کریں گے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فلسطینی قیادت کے پاس اس بات کی معلومات ہیں کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض میں امریکی حکام پر واضح کیا تھا کہ ان کا مُلک ایسا کوئی امن معاہدہ قبول نہیں کرے گا جس میں فلسطینیوں کے دیرینہ اور اصولی مطالبات تسلیم نہیں کیے جائیں گے۔
ادھراسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل 10 نے ایک خفیہ دستاویز نشر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد نے اس وقت تک اسرائیل کےساتھ تعلقات کےقیام کو مسترد کردیا ہے جب تک فلسطینیوں کو ان کا حق خود ارادیت فراہم کرنے کے ساتھ مشرقی بیت المقدس کو آزاد اورخود مختار فلسطینی ریاست کا دارالحکومت نہیں بنایاجاتا۔
دستاویزمیں سینیر سفارتی ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ قضیہ فلسطین کا منصفانہ حل سعودی ولی عہد کی پہلی ترجیح ہے اور وہ اس کا اظہار الظہران عرب سربراہ کانفرنس سمیت کئی دوسرے مواقع پر کرچکے ہیں۔
-
سیکیورٹی کونسل فلسطین میں یہودی آباد کار منصوبے رکوائے: سعودی عرب
سعودی عرب کی کابینہ نے اپنے منگل کے روز ہونے والے اجلاس میں فلسطینیوں کے خلاف قابض ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب کی طرف سے فلسطین کے لیے 6 کروڑ ڈالر کی امداد
سعودی عرب کی حکومت نے فلسطینی مملکت کے لیے 6 کروڑ ڈالر کی فوری امداد کا اعلان کیا ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب کی فلسطینیوں کے لیے 8 کروڑ ڈالر کی مالی امداد
" سعودی عرب سیاسی، اقتصادی اور تمام انسانی حوالوں سے مسئلہ فلسطین کی حمایت جاری ...
مشرق وسطی