سعودی عرب کی فلسطینیوں کے لیے 8 کروڑ ڈالر کی مالی امداد
" سعودی عرب سیاسی، اقتصادی اور تمام انسانی حوالوں سے مسئلہ فلسطین کی حمایت جاری رکھے گا"
سعودی عرب کے ترقیاتی فنڈ نے 8 کروڑ ڈالر کی رقم فلسطنی وزارت خزانہ کے کھاتے میں منتقل کی ہے۔ یہ رقم فلسطینی اتھارٹی کے بجٹ کے لیے سعودی عرب کی جانب سے ماہانہ 2 کروڑ ڈالر کی سپورٹ کی مد میں ادا کی گئی۔ مذکورہ رقم اپریل 2018ء سے جولائی 2018ء تک کے لیے ہے۔
مصر میں سعودی عرب کے سفیر اور عرب لیگ کے لیے مستقل مندوب اسامہ بن احمد نقلی نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہ کہ سعودی عرب سیاسی، اقتصادی اور تمام انسانی پہلوؤں سے مسئلہ فلسطین کی سپورٹ جاری رکھے گا۔
اس سے قبل اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے سفیر عبداللہ المعلمی نے فلسطینیوں کے واسطے عرب ممالک کی عدم امداد کے حوالے سے امریکا کی خاتون مندوب نکی ہیلی کے دعوؤں کو مسترد کر دیا تھا۔
المعلمی نے مشرق وسطی کے حوالے سے سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران اِن دعوؤں کا جواب دیتے ہوئے باور کرایا کہ مملکت نے آخری دو دہائیوں کے دوران فلسطینیوں کے لیے 6 ارب ڈالر پیش کیے۔ یہ رقم انسانی امداد، ترقیاتی امداد اور امدادی وسائل کی مدد میں پیش کی گئی۔ اسی عرصے میں "اونروا" ایجنسی کو پیش کی جانے والی امداد کا حجم ایک ارب ڈالر رہا۔
-
مسئلہ فلسطین کے حوالے سے سعودی عرب اپنے موقف پر ثابت قدم ہے: شاہ سلمان
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے قابض ...
مشرق وسطی -
مسئلہ فلسطین پر سعودی عرب کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی: سعودی سفیر
شاہ سلمان اسلامی دنیا اور بالخصوص فلسطین کے لیے شاندار خدمات پر 2017ء کی پسندیدہ ...
پاكستان -
سعودی عرب کا فلسطین پر مؤقف غیرمتزلزل ہے: شاہ سلمان
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ فلسطینی نصب العین اور فلسطینی ...
مشرق وسطی