ایرانی تیل کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہرمُمکن اقدام کریں گے: اسرائیل
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ اسرائیل ایرانی تیل کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صہیونی بحریہ کو ایرانی تیل کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے تمام ضروری اقدامات کی اجازت دی گئی ہے۔ امریکا کی ایران پر عاید کردہ اقتصادی پابندیوں کو موثر اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے اسرائیل عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرتار رہے گا۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ایران کے خلاف عاید کی جانے والی امریکی پابندیوں کو کامیاب بنانے کےلیے مل کر کام کرے۔
اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایران سنہ 2015ء میں طے پائے سمجھوتے سے قبل کی طرح خفیہ طریقے سے بحری راستوں سے تیل کی اسمگلنگ میں مصروف ہے۔ایرانی تیل کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے اسرائیلی بحریہ موثر اقدامات کررہی ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ برس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ طے پائے جوہری سمجھوتے سے علاحدگی کے بعد تہران پردوبار اقتصادی پابندیاں عاید کردی تھیں۔
دوسری جانب ایران کے نائب وزیرخارجہ عباس عراقجی نے کہا ہے کہ انہیں توقع ہے کہ 20 مارچ سے قبل یورپی ممالک ایران کے خلاف امریکی پابندیوںکو ناکام بنانے کے لیے نیا میکنزم جاری کریں گے۔
-
ایران کو اسرائیل کو دھمکیاں دینے کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا: نیتن یاہو
صہیونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے شام میں ...
مشرق وسطی -
عراق میں ایران نواز ملیشیا کی اسرائیل کو دھمکی !
عراق میں ایران نواز شیعہ ملیشیاؤں کی جانب سے پہلے رد عمل میں عصائب اہل الحق ملیشیا ...
مشرق وسطی -
اسرائیل ایران کے خلاف لڑائی میں عربوں کا اتحادی ہے: نیتن یاہو کا دعویٰ
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ عرب ممالک داعش اور ...
مشرق وسطی