.

امارات کا سوڈان میں جنرل البرھان کو عبوری کونسل کا سربراہ مقرر کرنے کا خیرمقدم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات نے سوڈان میں عبوری کونسل کے سربراہ جنرل عوض بن عوف کی سبکدوشی کے بعد لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرھان عبدالرحمان کو کونسل کا نیا چیئرمین مقررکیے جانے کا خیرمقدم کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ابو ظبی برادر ملک سوڈان کے امن استحکام اور خوش حالی کا خواہاں ہے۔ امید ہےکہ سوڈان میں آنے والی سیاسی تبدیلی عوام کی امنگوں کی ترجمان ثابت ہوگی۔

متحدہ عرب امارات کے صدر کی طرف سے سوڈان کی عسکری کونسل کے ساتھ رابطے قائم رکھنے اور سوڈانی عوام کی امداد پر غورکی ہدایت کی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ و عالمی تعاون کی طرف سےجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امارات سوڈان میں آنے والی تبدیلی پر گہرین نظر رکھے ہوئےہے۔ بیان میں کہا گیا ہےکہ سوڈان تاریخ کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔ توقع ہےکہ سوڈانی قوم اور مسلح‌افواج ملک کو درپیش چیلنجز سے کامیابی سےنمٹتے ہوئے ملک کو امن، ترقی اور خوشحالی کی منزل سے ہم کنارکریں گے۔

متحدہ عرب امارات نے سوڈان کی عسکری کونسل کی طرف سےاٹھائے گئے اقدامات کا خیرمقدم کیا ہے اور ساتھ سوڈان کی سیاسی قوتوں اور مسلح افواج پر زور دیاہےکہ وہ باہمی مشاورت سے ملک کانظم ونسق چلائیں تاکہ ملک کو خون خرابےسے بچایا جا سکے۔