یمن کا بحران عن قریب ختم ہوجائے گا: الیمانی
یمن کے وزیر خارجہ خالد الیمانی نے کہا ہے کہ یمن کا بحران آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے جو جلد ہی ختم ہوجائے گا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں خالد الیمانی نے کہا کہ یمن کے بحران کو ختم کرنے کے لیے حکمت اور دانش مندی کی ضرورت ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تاریخ میں ہر بحران کا اختتام مذاکرات کے نتیجے میں ہوا ہے۔
خالد الیمانی نے خبردار کیا کہ ایران نوازحوثی باغیوں کی ہٹ دھرمی کے باعث سویڈن معاہدہ ناکام ہو سکتا ہے۔ اس سمجھوتے میں حوثی ملیشیا الحدیدہ سے انخلاء اور شہر کو آئینی حکومت کے حوالے کرنے پر تیار ہوگئی تھی، مگر اب وہ اس سے مکر رہی ہے۔
دو روز قبل یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلیچی مارٹن گریفیتھس نے کہا تھا کہ الحدیدہ میں جنگ بندی معاہدے پر چند ہفتوں کے دوران عمل درآمد کر لیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ متحارب فریقین الحدیدہ سے انخلاء کے لیے تیار ہوگئے ہیں۔
-
ٹرمپ نے یمن میں عرب اتحاد کی سپورٹ ختم کرنے سے متعلق قرار داد ویٹو کر دی
وہائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کی اُس قرار داد کے خلاف ویٹو کا حق ...
بين الاقوامى -
یمن فوجی آپریشن میں شامل فوج واپس نہیں بلائیں گے:سوڈانی عسکری کونسل
سوڈان کی عبوری فوجی کونسل نے کہا ہےکہ یمن میں حوثی باغیوں کی سرکوبی کے لیے قائم ...
بين الاقوامى -
یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کے لیے نیا سیاسی اتحاد قائم
یمن میں صدر عبد ربہ منصورھادی کی زیر قیادت قائم آئینی حکومت کی حمایت کے لیے مختلف ...
مشرق وسطی