یمنی فوج الضالع میں بمباری سے اہم کمانڈر سمیت 70 حوثی باغی ہلاک
یمن میں جمعہ کے روز آئینی حکومت کی وفادار فوج اور اس کی حمایت میں لڑنے والی عرب اتحادی فوج کی بمباری میں 70 ایران نواز حوثی باغی ہلاک اور دسیوں زخمی ہوگئے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شمالی گورنری الضالع میں مریس کے مقام پر یمنی فوج کی ایک کارروائی میں 30 حوثی جنگجو ہلاک ہوگئے۔
سرکاری فوج کی ویب سائیٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی ملیشیا اور سرکاری فوج کے درمیان شمالی محاذ مریس میں القہرہ کے مقام پر لڑائی میں 30 حوثی ہلاک ہوئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ تصادم میں حوثیوں کا ایک فیلڈ کمانڈر المعروف ابو حمزہ بھی مارا گیا۔
ادھر سرکاری فوج کا کہنا ہے کہ عرب اتحاد کی بمباری اور تھرمل میزائلوں سے الضالع گورنری میں یعس کے مقام پر حوثیوں کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 40 حوثی شدت پسند ہلاک اور دسیوں زخمی ہوگئے۔ بمباری میں باغیوں کی کئی گاڑیاں اور اسلحہ بھی تباہ ہوگیا۔
-
یمن : حوثیوں کے زیر انتظام افریقی اجرتی قاتلوں کے تربیتی کیمپ ، ماہانہ تنخواہ 100 ڈالر
یمن میں سیکورٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ مغربی شہر الحدیدہ اور اس کے نواحی دیہی ...
مشرق وسطی -
یمن : حجہ صوبے میں سمندری بارودی سرنگیں سامنے آ گئیں
یمن میں بحریہ کی فورسز کو حجہ صوبے میں ساحل سمندر کے مقابل متعدد بارودی سرنگیں ملی ...
مشرق وسطی -
یمن کا بحران عن قریب ختم ہوجائے گا: الیمانی
یمن کے وزیر خارجہ خالد الیمانی نے کہا ہے کہ یمن کا بحران آخری مرحلے میں داخل ہو ...
مشرق وسطی