قطر کو دہشت گردی کی سپورٹ اور فنڈنگ روکنا ہو گی : بحرینی فرماں روا
بحرین کے فرماں روا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے باور کرایا ہے کہ منامہ خطے کے امن و استحکام کو یقینی بنانے سے متعلق تمام اقدامات کے حوالے سے سعودی عرب، امارات اور مصر کے ساتھ اپنے موقف کی پاسداری کرے گا۔
بحرین کے فرماں روا نے قطر پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی کی سپورٹ اور فنڈنگ کا سلسلہ روک دے اور اس سلسلے میں طے پائے گئے سمجھوتوں میں اعلان کردہ شرائط کو پورا کرے۔