یمن: حجۃ اور الضالع میں اتحادی طیاروں کی حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری
الضالع میں لڑائی کے دوران 40 حوثی جنگجو ہلاک
یمن میں سرکاری فوج نے سوموار کے روز ایک بیان میں بتایا کہ عرب اتحادی فوج نے حجۃ اور الضالع گورنریوں میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں اُنہیں بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کےمطابق 'حجۃ' گورنری میں عبس ڈاریکٹوریٹ کےنواحی علاقےبنی حسن اور مستبا کے مقامات پر حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی جس کےنتیجےمیں حوثیوں کا اسلحہ ڈپو اور دیگر کئی ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ بمباری کےنتیجے میں متعدد جنگجو بھی ہلاک اور زخمی ہوئےہیں۔ حجۃ میں عرب اتحادی فوج کی بمباری سے 23 ملی میٹر دھانے والی ایئرکرافٹ گنوں اور دیگر بھاری اسلحہ کو تباہ کیا گیا۔
ادھر ایک دوسری پیش رفت میں الضالع گورنری میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر عرب اتحادی طیاروںنے سوموار کےروز بمباری کی جس کےنتیجے میں کئی ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ الضالع گورنری میں سوموار کےروز ہونے والی لڑامیں 40 حوثی دہشت گرد ہلاک اور دسیوں زخمی ہوگئے۔
عینی شاہدین نے بتایاکہ الضالع گورنری کے الدمت شہرمیں حوثیوں کو 20 جنگجوئوں کی لاشیں لے جاتے دیکھا گیا ہے۔