پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا نریندر مودی کو ٹیلیفون
الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد اور عوامی بہتری کیلئے کام کرنے کی خواہش: ترجمان دفترخارجہ
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے حالیہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے والے بی جے پی کے رہنما نریندر مودی کو ٹیلیفون کیا ہے اور الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔
نریندر مودی نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی طرح وزیراعظم عمران خان کو وزرات عظمی کے حلف کی تقریب میں مدعو کر لیا تو پاکستان کا کیا فیصلہ ہو گا۔ ٹی وی ٹاک شوز سیاسی وسفارتی حلقوں میں سوال اٹھنا شروع ہو گئے اور اس پر تجزیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
اتوار کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نریندر مودی کو ٹیلیفون کیا ہے۔ ٹیلی فونک گفتگو میں وزیر اعظم نے نریندر مودی کو الیکشن میں کامیابی پر مبارک باد دی۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم نے ملکر دونوں ممالک کے عوام کی بہتری کیلئے کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم نے خطے کے امن اور استحکام کیلئے کام کرنے کا بھی اعادہ کیا۔
PM spoke to PM Modi today and congratulated him on his party’s electoral victory in Lok Sabha elections in India. PM expressed his desire for both countries to work together for betterment of their peoples.
— Dr Mohammad Faisal (@DrMFaisal) May 26, 2019
1/2
یاد رہے کہ نریندر مودی نے 2014ء میں پہلی بار بھارتی وزیراعظم بننے پر حلف برداری کی تقریب میں اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف کو مدعو کیا تھا اور نواز شریف اس میں شریک ہوئے تھے۔
Reiterating his vision for peace, progress and prosperity in South Asia, the Prime Minister said he looked forward to working with Prime Minister Modi to advance these objectives.2/2
— Dr Mohammad Faisal (@DrMFaisal) May 26, 2019
سفارتی حلقوں میں سوال اٹھنا شروع ہو گئے ہیں اور تجزیوں کا سلسلہ جاری ہے کہ اگر نریندر مودی نے روایت کو برقراررکھتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو حلف برداری کی تقریب میں مدعو کر لیا تو پاکستان کا فیصلہ کیا ہو گا؟ اس حوالے سے ابھی صورتحال واضح نہیں ہے۔