فنی خرابی کے باعث بجلی کے عارضی تعطل پرسعودی وزیر کی عوام سے معذرت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب کے وزیر توانائی،صنعت و قدرتی وسائل انجینیر خالد الفالح نے ملک کے جنوبی علاقوں میں فنی خرابی کے باعث بجلی کے عارضی تعطل پر ذاتی طورپر عوام سے معذرت کی ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ'ٹویٹر' پرایک ٹویٹ میں انجینیر الفالح‌ نے کہا کہ فنی خرابی کے باعث ملک کے جنوبی علاقوں میں کچھ دیر بجلی کا بریک ڈائون ہوا جس پر وہ عوام علاقہ سے معذرت کرتے ہیں۔

انہوں‌ نے مزید لکھا کہ میں اور میری پوری ٹیم نے ہنگامی بنیادوں‌ پرمتاثرہ علاقوں میں‌ بجلی کی بحالی کے لیے کوششیں کیں۔ متاثرہ علاقوں میں زیادہ تر کو بجلی کی سپلائی بحال کردی گئی ہے جب باقی کچھ علاقوں کو بھی چند گھنٹوں کے اندر اندر بجلی بحال کردی جائے گی۔

سعودی وزیر نے کہا کہ بجلی بریک ڈائون کے اور اس کی بحالی میں تاخیرکے اسباب کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ غفلت برتنے والے حکام کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ اتوار کےروز وزارت توانائی کی طرف سے جاری ایک بیان میں‌ کہا گیا تھا کہ ملک کے جنوبی علاقوں کو بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا تھا کہ بجلی کی سپلائی میں تعطل فنی خرابی کے باعث پیدا ہوا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ 94 فی صد شہریوں‌کو بجلی بحال کردی گئی ہے اور باقی علاقوں میں‌بھی جلد ہی بجلی بحال کردی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں