اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اور یمنی نائب صدر میں اہم ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

یمن کی آئینی حکومت کے نائب صدر علی محسن الاحمر نے بدھ کے روز سعودی عرب کےشہر جدہ میں اقوام متحدہ کے یمن کےلیے خصوصی ایلچی مارٹن گریفیتھس کے ساتھ اہم ملاقات کی۔ یمنی حکومت اور 'یو این' مندوب کے درمیان دو ماہ کے بعد یہ پہلی ملاقات ہے۔ یمن کی آئینی حکومت نے اقوام متحدہ کے ایلچی پر عدم تعاون اور حوثی باغیوں کے جرائم پر نرم رویہ برتنےکے الزامات عاید کرنے کے بعد ان کا بائیکاٹ کردیا تھا۔

العربیہ ڈاٹ‌ نیٹ کے مطابق یمن کے نائب صدر علی محسن الاحمر نے سویڈن میں طے پائے جنگ بندی معاہدے کے تحت حوثیوں کو الحدیدہ اور دوسری بندرگاہوں سے اپنے جنگجو نکالنے اور معاہدے کی پاسدارای پر زور دیا۔ حوثیوں کی طرف سے یک طرف طور پرالحدیدہ سے انخلاء کو آئینی حکومت کی طرف سے ایک ڈرامہ قرار دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ آئینی حکومت نے 'یو این' ایلچی پر حوثیوں‌کی طرف داری کا بھی الزام عاید کیا تھا۔

یمنی حکومت نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی طرف سے عالمی ادارے کی جانب سے سویڈن معاہدے پر عمل درآمد کرانےاور آئینی حکومت کی تجاویز پرعمل درآمد پر زور دینے کا خیر مقدم کیا۔ یمن کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق یواین ایلچی کو بتایا گیا کہ آئینی حکومت ہی ملک کی حقیقی نمائندہ ہے۔ اقوام متحدہ اور یمن کی آئینی حکومت کےدرمیان روابط امن عمل آگے بڑھانےکےلیےکلید ثابت ہوسکتے ہیں۔

ملاقات میں یمن کے نائب صدر نے کہا کہ ان کی حکومت اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر امن عمل کو صحیح ٹریک پر لانے اور تین بنیادی مطالبات اور سویڈن معاہدے پرعمل درآمد کے لیے ہرممکن تعاون جاری رکھے گی۔

یو این مندوب سے ملاقات کے دوران نائب صدر نے حوثیوں‌ کی جانب سے ملک میں‌جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا پڑوسی برادر ملک سعودی عرب پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون طیاروں کے ذریعے حملوں کے ساتھ عالمی بحری جہاز رانی کے لیے خطرہ ثابت ہو رہے ہیں۔

سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہونےوالی ملاقات میں اقوام متحدہ کےایلچی نےخلیجی امن فارمولے اور اس کے انتظامی میکنزم پرعمل درآمد یقینی بنانے، نیشنل ڈائیلاگ کانفرنس کےفیصلوں پرعمل کرنے اور سلامتی کونسل کی قرارداد 2216 پرعمل درآمد کرتے ہوئے یمن کے متحارب فریقین کےدرمیان تعطل کا شکار بات چیت کی بحالی کی کوششیں تیز کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں