.

'یونیسکو' کے عالمی ورثےمیں شامل ایران کے'ہیرکانی' جنگلات کی ایک جھلک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت 'یونسیکو' نے دنیا کے مختلف ملکوں‌ کے 34 اہم اور تاریخی مقامات کو بین الاقوامی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا۔ ان میں ایران کے'ہیرکانی' قدرتی جنگلات بھی شامل ہیں۔

Forest

خبر رساں اداروں کے مطابق ایران کے ہیرکانی جنگلات نسل کے خطرسے دوچار فارسی چیتے کا اہم ٹھکانہ سمجھا جاتا ہے۔

جغرافیائی اعتبار سے یہ جنگلات ایران کے شمال میں واقع ہیں۔ ان کے بارے میں‌ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ جنگلات 25 سے 50 ملین سال پرانے ہیں۔ یونیسکو کے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ہونے والے اجلاس میں دیگر ممالک کے تاریخی مقامات کے ساتھ ایران کے ہیرکانی جنگلات پر بھی رائے شماری کی گئی جس میں ان جنگلات کو عالمی تاریخی ورثہ قرار دیا گیا۔

Forest

ہیرکانی جنگلات خوبصورت پہاڑی علاقوں میں 850 کلومیٹر کے علاقے میں بحرین قزوین کے ساحل کےساتھ ساتھ واقع ہیں۔ ان جنگلات میں پیدا ہونے والے تمام درخت قدرتی ہیں۔ چوالیس فیصد خودرو پودے ایران کے کل 7 فی صد رقبے پر موجود ہیں۔

Forest

ان جنگلات میں پرندوں کی 180 اقسام موجود ہیں جب کہ 58 قسم کے دیگر جانور جن میں ایرانی چیتا بھی شامل ہے پائے جاتے ہیں۔ ایرانی چیتے کی نسل کو بقاء کے خطرے کا سامنا ہے۔

Forest

عالمی ثقافتی ورثے میں‌ اب تک ایران کے 22 مقامات کو شامل کیا جا چکا ہے۔ ان میں ہیرکانی جنگلات جنوب مشرقی صحراء لوط کے بعد دوسرا قدرتی مقام ہے۔

Forest