یمن: صنعاء میں عسکری اہداف پر عرب اتحاد کے تابڑ توڑ حملے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کی مشترکہ فورسز نے ہفتے کو علی الصبح صنعاء صوبے میں ایک فوجی کارروائی کے دوران فضائی دفاع کے پانچ ٹھکانوں اور بیلسٹک میزائل کے ایک گودام کو تباہ کر دیا۔ یہ بات عرب اتحاد کے سرکاری ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتائی۔

المالکی نے باور کرایا کہ عرب اتحاد کی مشترکہ فورسز کی کمان دہشت گرد حوثی ملیشیا اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کو اس نوعیت کی صلاحیتوں کے استعمال سے روکنے کے لیے پُر عزم ہے جو اقوام متحدہ کے طیاروں ، فضائی نیوی گیشن اور شہریوں کی جانوں کے لیے براہ راست خطرے کے مترادف ہے۔

اسی طرح کرنل المالکی نے باور کرایا کہ عرب اتحاد کی جانب سے نشانہ بنانے کی کارروائی بین الاقوامی انسانی قانون اور ضوابط کے ساتھ مطابقت رکھتی ہے۔ اتحاد کی مشترکہ فورسز نے شہریوں کو ممکنہ نقصان سے بچانے کے لیے تمام تر احتیاطی اقدامات کے بعد کارروائی کی۔

ادھر یمنی سرکاری فوج نے جمعے کے روز حوثی ملیشیا کے مرکزی گڑھ صعدہ صوبے میں پیش قدمی کی ہے۔ یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے ایک عسکری ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ باقم ضلع میں النار پہاڑی سلسلے کے متوازی پہاڑی علاقے کو واپس لے لیا گیا ہے۔ اس دوران حوثی ملیشیا کے نشانچیوں کے ایک گروپ کو ختم کر دیا گیا جو یمن کی قومی فوج کی سپلائی کو نشانہ بنا رہا تھا۔

مذکورہ ذریعے کے مطابق باقم ضلع کے مرکز پر کنٹرول حاصل کرنے تک وسیع فوجی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں