.

’فتح‘ کے رہ نما کا حماس سے اسرائیل کے ساتھ "شرمناک سمجھوتوں" سے دست برداری کا مطالبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فلسطینی تنظیم "فتح موومنٹ" کی انقلابی کونسل کے رکن حازم ابو شنب نے اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ اُن سمجھوتوں سے دست بردار ہو جائے جو ابو شنب کے نزدیک "باعث عار" ہیں۔

اتوار کے روز جاری ایک بیان میں ابو شنب نے کہا کہ حماس تنظیم پر لازم ہے کہ وہ قومی وحدت کے دھارے میں اور قابض حکام کے خلاف جدوجہد میں شمولیت اختیار کرے۔ اسے چاہیے کہ غاصب اور قابض اسرائیل کے ساتھ باعث عار معاہدوں کو چھوڑ دے۔

ابو شنب نے تمام فلسطینی اراضی بالخصوص مسجد اقصی اور اس کے اندر اسرائیلی خلاف ورزیوں اور پامالیوں کی مذمت بھی کی۔

فتح موومنٹ کے رہ نما نے عرب اور اسلامی ممالک اور آزاد دنیا سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی حق اور بین الاقوامی قانون کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر فلسطین میں مقدس مقامات پر اسرائیلی حملوں کا سلسلہ روکیں۔