سعودی آرامکو کی تنصیبات پر حملوں کے لیے عراقی سرزمین کے استعمال کی تردید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

عراق نے سعودی عرب میں تیل کی دو تنصیبات پر حملوں کے لیے اپنی سرزمین کے استعمال کی تردید کردی ہے۔

بغداد حکومت نے اتوار کو ایک بیان میں ان میڈیا رپورٹس کو مسترد کردیا ہے جن میں یہ کہا گیا تھا کہ سعودی آرامکو کی دو تنصیبات پر ڈرون حملوں کے لیے عراق کی سرزمین کو استعمال کیا گیا ہے۔

اس نے بیان میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ جو کوئی بھی عراق کو خطے میں حملوں کے لیے اڈے کے طور پر استعمال کرے گا تو اس کو سزا دی جائے گی۔

یمن کے حوثی شیعہ باغیوں نے سعودی آرامکو کی تیل کی دو تنصیبات پر ڈرون حملوں کی ذمے داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ان میں ایک تنصیب مملکت کے مشرقی صوبے میں الدمام شہر کے نزدیک واقع بقیق میں ہے اور دوسری تنصیب ہجرۃ خريص آئل فیلڈ میں واقع ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں