الحدیدہ : حوثی ملیشیا کی جانب سے توپوں کی گولہ باری میں شدت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن میں باغی حوثی ملیشیا نے اتوار کے روز الحدیدہ شہر کے جنوب میں واقع ضلع الدریہمی میں مشترکہ یمنی فورسز کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی کارروائیوں میں اضافہ کر دیا۔

عسکری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ حوثیوں نے گولہ باری کے دوران الدریہمی ضلع کے جنوب میں 82 ایم ایم کے بھاری مارٹر گولے داغے اور ضلع کے مشرق میں B10 توپ سے شدید حملے کیے۔

مذکورہ ذرائع کے مطابق حوثی ملیشیا نے الدریہمی کے شمال میں دیگر ٹھکانوں کو بھاری اور درمیانے ہتھیاروں کے ذریعے نشانہ بنایا۔

اسی طرح حوثی ملیشیا نے التحیتا ضلع اور اس کے علاقوں کے بعد اپنے مسلح عناصر کی نئی کھیپ کو حیس ضلع کے مشرق اور شمال مشرق کی جانب بھیج دیا ہے۔

حوثی ملیشیا فائر بندی کے لیے اقوام متحدہ کی اعلان کردہ جنگ بندی کی شقوں کو مسترد کرتی ہے۔ حوثی باغی گذشتہ برس کے اواخر میں جنگ بندی کے نافذ العمل ہونے کے بعد سے الحدیدہ صوبے کے مختلف علاقوں اور ضلعوں میں مسلسل جارحیت میں مصروف ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں