الحدیدہ کے لیے 'یو این' مشن کے سربراہ کی سعودی وزیر عادل الجبیر سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن کے شہر الحدیدہ میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے سربراہ اور بھارت کے سابق جنرل ریٹائرڈ ابھجیت گوہا نے سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر سے ملاقات کی۔

انھوں نے یمن کے محاذ جنگ کی تازہ پیش رفت، بالخصوص الحدیدہ میں قیام امن کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں یمنی عوام کے لیے سعودی عرب کی طرف سے مہیا کی جانے والی امداد کا بھی جائزہ لیا گیا۔

سوموار کے روز یمنی حکومت نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ الحدیدہ کی بندرگاہ اور شہر کا کنٹرول سنبھالنے کے لیے بااختیار مقامی فورسز کے مسئلے کو حل کرنے پر زور دیا۔ حکومت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ بندرگاہوں سےحوثی باغیوں کو اسلحہ کی اسمگلنگ اور مالی اعانت اور جنگ کو طول دینے کے مسائل سے نمٹںے کے لیے موثر اقدامات کرے۔

یمنی سیکرٹری خارجہ منصور بجاش نے بھی الریاض میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے سربراہ جنرل گوہا سے ملاقات کی ہےاور ان سے الحدیدہ میں اقوام متحدہ کی نگرانی میں امن معاہدے کے نفاذ پرتبادلہ خیال کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں