مصر: اخوان المسلمون سے تعلق کے الزام میں 1070 اساتذہ ملازمت سے برطرف

سوالاکھ اساتذہ کے کنٹریکٹ میں دو سال کی توسیع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

مصری حکام نے اخوان المسلمین سے تعلق رکھنے والے 1070 اساتذہ کو کو ملازمت سے برطرف کرنے کے بعد ان کے خلاف عدالتی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مصری وزیر تعلیم ڈاکٹر طارق شوقی نے پیر کے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ حکومت نے انتہا پسندانہ نظریات کےحامل 1070 اساتذہ کوبرطرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کالعدم جماعت اخوان المسلمون سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کی برطرفی کا مقصد طلباء کا مستقبل محفوظ بنانا اور انہیں انتہا پسندی کی طرف جانے سے روکنا ہے۔

مصری وزیر نےکہا کہ ایک سال کے کنٹریکٹ پر بھرتی کیے گئے ایک لاکھ 20 ہزار اساتذہ کا کنٹریکٹ بڑھا کر تین سال کردیا ہے۔ ڈاکٹر شوقی کا کہنا تھا کہ ملک میں سرکاری اسکولوں کے لیے تین لاکھ 20 ہزار اساتذہ کی ضرورت ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں