ہمارا ہدف شام کے اندر 30 کلو میٹر تک داخل ہونا ہے : ایردوآن کے نائب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کے نائب فواد اوقطائی نے شمالی مشرقی شام میں فوجی آپریشن پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ہمارا ہدف شامی اراضی میں 30 کلو میٹر تک داخل ہو جانا ہے"۔

جمعرات کے روز ترکی کے سرکاری ٹی وی چینل "TRT" کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس آپریشن کی قیادت خود ایردوآن کر رہے ہیں اور وہ آپریشنز روم کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

اوقطائی کے مطابق "کسی کے لیے بھی اس آپریشن کی مذمت کرنا ممکن نہیں ،،، ہمیں اپنا دفاع کرنے کا پورا حق حاصل ہے ،،، ہم اس علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے تک اپنی کارروائی جاری رکھیں گے"۔

اوقطائی نے بتایا کہ ترک فوسز شام کی اراضی میں 8 کلو میٹر تک اندر جا چکی ہیں۔

داعش کے گرفتار شدگان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ تنظیم کے جنگجوؤں کو ان کے اصلی وطن بھیجا جائے گا ، ان میں اکثریت کا تعلق یورپ سے ہے۔

اس سے قبل جمعرات کے روز ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے اعلان کیا تھا کہ "فوجی آپریشن اس وقت تمام یونٹوں کی شرکت کے ساتھ جاری ہے۔ ابھی تک 109 دہشت گرد مارے جا شکے ہیں"۔ انہوں نے یہ بات انقرہ میں پارلیمنٹ میں جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ سے خطاب میں بتائی۔

دوسری جانب سیرین ڈیموکریٹک فورسز کے میڈیا سینٹر کے سربراہ مصطفی بالی نے ایک ٹویٹ میں اعلان کیا کہ "ترکی کی فوج نے تل ابیض قصبے جانے والے ایک شہری قافلے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ابتدائی رپورٹوں کے مطابق دو شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں