'میری شادی کے لیے کوئی سستا شادی ہال تلاش کریں' بیٹی کا والد کوپیغام

سستی شادی کی خواہاں سعودی دو شیزہ پر تحفوں کی بارش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے دمام میں ایک دو شیزہ کا اپنے والد کے نام مکتوب سوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد اس پر تحائف کی بارش کردی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہردمام سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی نے اپنے والد کو شادی سے چند دن قبل ایک مکتوب لکھا جس میں ان سے کہا کہ اس کی شادی کے لیے کوئی سستا شادی ہال تلاش کریں۔ اس کا حق مہر25 ہزار ریال سے زیادہ نہ ہو اور اس کی شادی پراٹھنے والے اخراجات بھی اس رقم سے زیادہ نہ ہوں۔

سعودی دو شیزہ کا والد کو پیغام سوشل میڈیا پروائرل ہوتے ہی صارفین کی طرف سے اس کے لیے جگہ جگہ سے تحائف کی بارش شروع ہوگئی۔

ایک شادی ہال کے مالک نے مفت میں شادی ہال دینے اور دوسرے معاون نے اس کی تزئین وآرائش کسی نے طعام اور کسی نے سویٹس کا اعلان کردیا۔ ایک صاحب نے دلہن کے لیے عروسی جوڑا دینے کا اعلان کیا جب کہ ایک ہوٹل کے مالک نے دلہا اور دلہن کو شادی کے بعد تین دن تک مفت قیام اور طعام کی آفر کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں