نابلس میں یہودی آبادکاروں کا فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ ، کئی گاڑیاں جلا ڈالیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں نے جمعے کی صبح نابلس شہر کے جنوب اور مشرق میں واقع تین دیہات میں فلسطینیوں کی متعدد سواریوں کو آگ لگا دی۔

مغربی کنارے کے شمال میں یہودی بستیوں کے معاملے کے ذمے دار غسان دغلس نے فلسطینی سرکاری خبر رساں ایجنسی "وفا" کو بتایا کہ آباد کاروں نے نابلس کے جنوب میں واقع دو دیہات مجدل بنی فاضل اور قبلان میں دراندازی کی اور کئی گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا۔

غسان نے مزید بتایا کہ آباد کاروں نے نابلس کے مشرق میں واقع گاؤں بیت دجن میں بھی ایک فلسطینی شہری ثائر حنائشہ کے گھر پر حملہ کر دیا ،،، اور اس کی گاڑی کو آگ لگا کر وہاں نسل پرستی پر مبنی عبارتیں لکھ دیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں