سعودی عرب : 'فیوچر کار 2030' کتنے میں نیلام ہوئی؟
سعودی عرب میں الریاض سیزن کے موقع پر موٹرشو کے حوالے سے لگائی ایک نمائش میں'فیوچر کار 2030' کل بہ روز ہفتہ 23 نومبر 2019ء کو32 لاکھ ریال میں فروخت ہوئی۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق 'فیوچر 2030' ایک اسپورٹس کار ہے جو ہرطرح کی سڑک پر چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ کار ایلومینیم ، فائبر اور کاربن سے تیار کی گئی ہے۔
الكشف عن سيارة 2030 الاستثنائية في #معرض_الرياض_للسيارات، والتي ستباع غدا في مزاد علني ضمن فعاليات #موسم_الرياض
— العربية السعودية (@AlArabiya_KSA) November 21, 2019
تصوير مراسل العربية @mhsen93 pic.twitter.com/KiUZyw13sk
نمائش میں بڑی تعداد میں نایاب ، کلاسیکی اور تبدیل شدہ کاروں کی نمائش کی گئی اور مجموعی طور پر اس نمائش میں 1200 کاریں فروخت کے لیے پیش کی گئی ہیں۔ان میں فراری 599 جی ٹی زیڈ نیبیو زگاٹو ، نیز 'فیوچر 2030' جیسے ماڈل کی کاریں شامل ہیں۔
چونکہ کار کے شوقین افراد اس تجربے کو پسند کرتے ہیں اس لیے زائرین کی ضروریات کے پیش نظر یہ نٹرایکٹو پروگرام پیش کیا گیا۔ دو روز قبل الدرعیہ گیٹ تفریحی تقریبات کے ضمن میں 'فارمولا 1' کار ریس کا ایک بین الاقوامی مقابلہ بھی منعقد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں زائرین نے شرکت کی۔