مہاتیر محمد اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کے درمیان ٹیلیفون پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

منگل کے روز ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ٹیلیفون پربات چیت کی۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی'ایس پی اے' کے مطابق مہاتیر محمد نے شاہ سلمان کو ٹیلیفون کیا اور دونوں رہ نمائوں کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پردونوں رہ نمائوں نے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہ سلمان نے اسلامی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم سے مشترکہ اسلامک ایکشن کی اہمیت پر زور دیا اور مسلم امہ کے اہم مسائل کے حل کے لیے عالم اسلام کی طرف سے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے پر بات چیت کی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں