سعودی عرب میں 'بدمعاشی' کی روک تھام کے لیے اسکولوں‌ میں آگاہی مہم شروع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں کل اتوار کو قومی ہفتہ برائے انسداد بدمعاشی کے تحت مملکت کے اسکولوں میں بھی بدمعاشی کی روک تھام اور اس حوالے سے طلباءمیں آگاہی مہم شروع کی گئی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کے اسکولوں میں غنڈہ گردی کے خلاف آگاہی رضا کارانہ مہم کو سوشل میڈیا پر'بدمعاشی کے خلاف ہم ایک ہیں" کے عنوان کے ساتھ چلایا جا رہا ہے۔

Advertisement

خیال رہےکہ ماہرین نفسیات کے مطابق بدمعاشی اور غنڈہ گردی بھی ہراسانی کی ایک شکل ہے جس میں ایک شخص یا اشخاص دوسرے کو مختلف نوعیت کی اذیت سے دوچار کرتے ہیں۔ بدمعاشی کا شکار ہونے والا شخص عموما کم زورسمجھا جاتا ہے۔ بعض اوقات تو اس کے سنگین نتائج موت تک منتج ہوتے ہیں جب کہ کئی دوسرے واقعات میں اس کے اثرات پوری زندگی محسوس کیے جاتے ہیں۔

ذرائع نے العربیہ ڈاٹ نیٹ‌کو بتایا کہ وزارت تعلیم نے بدمعاشی کی روک تھام کے لیے اسکولوں میں‌ طلباء وطالبات کو اس حوالے سے آگاہ کرنے کا مشن شروع کیا ہے۔ یہ اس لیے کیا گیا تاکہ غنڈہ گردی اور بدمعاشی جیسے مسائل اسکولوں کے طلباء میں نہ پنپ سکیں اور اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے طلباء میں صلاحیت بھی پیدا کی جاسکے۔

سعودی عرب میں بدمعاشی کو ایک جرم کے طورپر لیا جا رہا ہے۔ غنڈہ گردی کرنے والے شخص کو متاثرہ شخص کی شکایت پر حراست میں لینے کے بعد اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جاسکے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں