شام کے بعد لیبیا میں بھی ترکی کو بھاری جانی نقصان،7 ترک فوجی ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

لیبیا کے معیتیقہ ہوائی اڈےپر فائرنگ کے نتیجے میں قومی وفاق حکومت کی مدد کے لیے آئے کم سے کم 7 ترک فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

لیبیا کی قومی فوج کے ایک سینیر عہدیدار بریگیڈیئر خالد المحجوب نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ لیبی فوج کی گولہ باری سے معیتیقہ ہوائی اڈے پر کم سے کم سات ترک فوجی مارے گئے۔

ادھر لیبی فوج کے شعبہ اطلاعات کے سربراہ نے بتایا کہ طرابلس میں قائم معیتقیہ فضائی اڈے پر منگل اور بدھ کے دوران بھارتی توپ خانے سے حملہ کیاگیا۔ اس حملے سے کچھ دیر قبل لیبی فوج نے جنوبی دارالحکومت میں ترکی کا ایک مسلح ڈورن طیارہ مار گرایا تھا۔

لیبی فوج کے ایک دوسرے ذریعے نے بتایا کہ معیتیقہ فضائی اڈے پر گولہ باری کے دوران ترکی کے فوجی بھی موجود تھے۔

ترک صدر نے گذشتہ ہفتے لیبیا میں قومی فوج کے حملے میں ترک فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔

لیبیا میں ترکی کو تازہ جانی نقصان ایک ایسے وقت میں پہنچا ہے جہاں دوسری طرف شام میں بھی ترکی کو 34 فوجیوں کی لاشیں اٹھانا پڑی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں