.

ایران میں کرونا سے ہلاکتیں 4 ہزار اور متاثرین 60 ہزار سے تجاوز کر گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایران گذشتہ 24 گھںٹوں کے دوران کرونا کے نتیجے میں مزید 136 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد ایران میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 4083 ہو گئی جب کہ مزید 2274 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 60 ہزار 500 ہو گئی ہے۔ سیکڑوں مریض اس مہلک وباء کے باعث زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایرانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 34 ہزار 236 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ ایران میں ایک طرف کرونا وائرس نے تباہی پھیلا رکھی ہے اور دوسری طرف مسلسل لاک ڈائون سے حکومت سخت پریشان ہے۔ لاک ڈائون جاری رکھنے اور ختم کرنے کے حوالے سے بھی ایرانی حکومت میں اختلافات سامنے آ رہے ہیں۔ ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ طویل مدت کے لیے لاک ڈائون پہلے سے زبوں حال معیشت کو مزید تباہ کردے گا۔

ایرانی صدر نےکہا کہ خطرے سے دوچار کمپنیوں کو 11 اپریل سےاپنے کام دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔