بغداد میں دفاعی اہمیت کی حامل جگہ حزب اللہ ملیشیا کے قبضے میں کیسے گئی؟، نیا تنازع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

عراق سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق دارالحکومت بغداد کے وسط میں پارلیمنٹ ہائوس کے بالمقابل تزویراتی اور دفاعی اہمیت کی حامل جگہ پر عراقی حزب اللہ ملیشیا کے قبضے نے ایک نیا تنازع کھڑا کردیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عراق میں سماجی کارکنوں نے سوشل میڈیا پر اس جگہ کی تصاویر پوسٹ کی ہیں اور کہا ہے کہ اس جگہ پر ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ بریگیڈ کا قبضہ ہے۔

عراق کے بعض ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ وزیراعظم ہائوس کے ڈائریکٹر اور ان کے برادر نسبتی فالح الفیاض (الحشد ملیشیا کے سابق سربراہ) نے گرین زون میں آنے والی یہ جگہ سرمایہ کاری کے لیے حزب اللہ بریگیڈ کو دی ہے۔ جہاں حزب اللہ بریگیڈ نے قبضہ کیا ہے اس سکے سامنے وزیراعظم کا مہمان خانہ قائم ہے۔ حزب اللہ ملیشیا نے اس جگہ اپنے خیمے گاڑھ لیے ہیں۔

سوشل میڈیا پر شہریوں نے بغداد کے گرین زون، سخت حفاظت والے علاقے، سفارت خانوں کے بیچ اہمیت کے حامل مقام کو ایک جنگجو گروپ کے حوالے کرنے پرحکومت سے وضاحت کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں