سعودی عرب: نیوم پروجیکٹ کے لیے پیشہ وارانہ مہارتوں کے تربیتی پروگرام کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کی جانب سے شروع کیے گئے دنیا کے سب سے بڑے کاروباری اور سیاحتی منصوبے'نیوم' میں کام کرنے والے مختلف پیشوں کے افراد کی تربیت اور پیشہ وارانہ ٹریننگ کا باقاعدہ پروگرام شروع کردیا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق 'نیوم' کمپنی نے منصوبے میں کام کرنے والے افراد کی تربیت اور ٹریننگ ڈپلوما کا پہلا پروگرام شروع کردیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت آئندہ پانچ سال میں چھ ہزار سے زاید افراد کی پیشہ وارانہ بنیادوں پر تربیت کرنا ، ان کی تکنیکی مہارتوں کو فروغ دینا اور ان کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہے تاکہ وہ دنیا کے سب سے بڑے ترقیاتی اور تعمیراتی منصوبے'نیوم' میں ملازمت کے اہل قرار پاسکیں۔

'نیوم'کمپنی کی طرف سے تربیتی کورس کے پہلے سال سیاحت ، مہمان نوازی اور سائبر سیکیورٹی جیسے تین شعبوں میں تقریبا ایک ہزار نوجوانوں کو تربیت فراہم کی جائے گی۔ نیوم اکیڈمی کی جانب سے خواہش مند نوجوانوں کے لیے ڈپلو کےحصول کےدروازے کھول دیے گیئے ہیں۔ یہ کورسز تبوک یونیورسٹی کے اشتراک سے مکمل کیے جائیں گے۔اس کے ساتھ ساتھ یہ پروگرام سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے 'ویژن 2030' کے اہداف کی روشنی میں ترتیب دیا گیا ہے تاکہ مقامی پیداواری صلاحیت میں اضافے کے لیے مقامی افراد کو زیادہ سے زیادہ با صلاحیت بنا کرانہیں روزگار کے مواقع فراہم کیے جاسکیں۔

فی الحال تربیتی کورسز کے پہلے مرحلے میں نیوم اور تبوک کے علاقوں سے امیدواروں کی درخواستیں لی جائیں گی۔ خواہش مند نوجوان اکیڈمی کی ویب سائٹ https://neom.ut.edu.sa/neomacademy/ سے اپنی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں