سعودی عرب میں "حرمین ایکسپریس ٹرین" رواں سال ستمبر میں چلانے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

حرمین ٹرین پروجیکٹ کی انتظامیہ نے اعلان کیا کہ یہ حرمین ایکسپریس ٹرین رواں سال ستمبرچلائی جائے گی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حرمین ٹرین پروجیکٹ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان مسافروں کی ٹرانسپورٹ کی گنجائش بڑھا کرشہریوں کو آسان، آرام دہ اور تیز ترین سفری سہولیات کی فراہمی پر کام جاری ہے۔ جولائی اور اگست کےمہینوں میں حرمین ایکسپریس ٹرین کی صلاحیت، گنجائش اور اس کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے موقعے سے فاہدہ اٹھایا جائے گا۔

پروجیکٹ مینجمنٹ نے ایک بیان میں وضاحت کی آئندہ اگست میں الحرمین ایکسپریس ٹرین کی بکنگ کا اعلان کیا جائے گا۔ ٹرین کے لیے مسافروں کوآن لائن بکنگ کی سہولت حاصل ہوگی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں