امارات کا 23 جون سے محدود اور مشروط فضائی سفرکی اجازت دینے کا فیصلہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

متحدہ عرب امارات نے 23 جون سے اپنے شہریوں اور ملک میں مقیم غیرملکیوں کو مشروط اور محدود سمتوں میں فضائی سفر کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی نے ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں بتایا کہ اندرون ملک سفری شرائط کا عن قریب اعلان کردیا جائے گا۔

Advertisement

امارات نیوز ایجنسی کے ٹویٹر پر بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے پیر کی شام اعلان کیا ہے کہ شہریوں اور رہائشیوں کو ان شرائط اور طریقہ کار کے مطابق مخصوص مقامات پر جانے کی اجازت ہوگی جس کا اعلان 23 جون کو بعد میں کیا جائے گا۔

وزارت برائے امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون ، وفاقی اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت ، نیشنل اتھارٹی برائے ایمرجنسی اور کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے کہا ہے کہ رواں سال 23 جون سے متحدہ عرب امارات کے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو اعلان کردہ شرائط اور طریقہ کار کے مطابق مخصوص مقامات کا سفر کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ یہ شرائط اور ضابطہ اخلاق وزارت صحت کی طرف سے کرونا وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والے حالات کےمطابق ہوگا تاکہ سفری اجازت کرونا وائرس پھیلنے کا باعث نہ بنے۔

اس حوالے سے حکومت سفری سمتوں کا اعلان کرے گی اور بتایا جائے گا کہ اندرو اور بیرون ملک کن مقامات پر سفری اجازت ہوگی۔

مقبول خبریں اہم خبریں