ذرائع ابلاغ کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک فوجی اڈے پر نامعلوم افراد نے ایک میزائل حملہ کیا ہے۔ اس فوجی اڈے پر عراقی فوج اور امریکا کی قیادت میں عالمی اتحادی فوج کے دستے تعینات ہیں۔
العربیہ اور الحدث ٹی وی چینلوں کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج کے میڈیا وار سیل کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کاتیوشا میزائل داغا گیا تاہم اس حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ میزائل دارالحکومت کے مغربی علاقے ابو غریب کے شمالی قصبے الدھنہ سے داغا گیا۔
قبل ازیں عراقی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے جنوب مغربی بغداد میں کاتیوشا میزائلوں کے ایک لانچنگ مرکزکا پتا چلا کر متعدد لانچنگ پیڈ قبضے میں لے لیے ہیں۔
عراق میں قائم فوجی اڈوں پر راکٹوں اور میزائلوں سے حملے معمول کی بات ہے۔ گذشتہ ہفتے عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی نے کئی ماہ سے امریکا اور عراق کےفوجی اڈوں پرہونےوالے راکٹ اور میزائل حملوں کے واقعات کی تحقیقات کے لیے ایک انویسٹی گیشن سیل قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔
عراق کے دارالحکومت بغداد میں قائم التاجی فوجی اڈے پر متعدد بار راکٹوں اور میزائلوں سے حملے کیے گئے ہیں۔ گرین زون میں واقع اس فوجی اڈے پر امریکا اور دوسرے ملکوں کے فوجی بھی تعینات ہیں۔
-
شمالی عراق میں کردوں کے ساتھ جھڑپوں میں تُرک فوجی ہلاک
ترکی کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اتوار کے روز شمالی عراق میں کردوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران ایک ترکی فوجی ہلاک ہو گیا۔ وزارت دفاع کے بیان میں ... مشرق وسطی -
سعودی عرب: شمالی عراق میں ترکی اور ایران کے فضائی اور زمینی حملوں کی مذمت
سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے عراق کے شمالی علاقوں میں ترکی اور ایران کے زمینی اور فضائی حملوں کی مذمت کی ہے۔ وزارت نے جمعرات کو ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں ... بين الاقوامى -
عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ
عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے ہفتے کی رات کو بتایا کہ بغداد کے قریب قائم التاجی فوجی اڈے پر دو کاتیوشا راکٹ گرے ہیں۔ اس اڈے پر امرکا کی قیادت میں ... مشرق وسطی