سوڈان میں30 جون کو انقلاب کی سالگرہ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سوڈان میں 30 جون کو انقلاب کی سالگرہ پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

العربیہ ٹی وی چینل کے نامہ نگار کے مطابق سوڈان میں مسلح، افواج،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو تیس جون کے موقعے پر ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

تمام سڑکوں اور پلوں کو بند کردیا گیا ہے اور دارالحکومت کو ملانے والے راستوں پر فوج تعینات کی گئی ہے۔

ادھر سوڈان میں مزاحمتی کمیٹیز کی طرف سے تیس جون کو ملک بھر میں پرامن احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے جنرل لیڈر شپ کے دھرنے کو کچلنے کے جرائم کی تحقیقات مکمل کرنے، عبوری اتھارٹی کےڈھانچے کی تکمیل اور ملک کی اقتصادی صورت حال کی بہتری کے لیے بھی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

ادھر خرطوم ریاست کے گورنر یسف آدم الضی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں اطلاعات ملی ہیں کہ تخریب کار عناصر کی طرف سے تیس جون کے انقلاب کی تقریبات اور جشن کے موقعے پر تخریب کاری کی سازش کی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں