بن لادن کے ٹھکانے سے ملنے والے سامان میں 'فحش ویڈیوز' کی موجودگی کا انکشاف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

القاعدہ کے بانی سربراہ اسامہ بن لادن کے پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں واقع مبینہ ٹھکانے سے ملنے والے دیگر اہم مواد اور دستاویزات میں فحش مواد پر مبنی فلموں کی موجودگی کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

خبر رساں ادارے 'رائیٹرز' کے مطابق امریکی خفیہ ادارے 'سی آئی اے' کو بن لادن کے ٹھکانے سے ملنے والے قیمتی معلوماتی ذخیرے سے دیگر سامان کے ساتھ فحش مواد پر مبنی ویڈیوز بھی ملی تھیں۔ یہ ویڈیوز القاعدہ کمانڈروں اور اسامہ بن لادن کے درمیان ہونے والی خط کتابت کے دوران انہیں بھیجی گئی تھیں۔ سنہ 2011ء کوجب امریکی فوج نے بن لادن کے ٹھکانے پر حملہ کر کے اسے قتل کر دیا تو وہاں سے بڑی مقدار میں دستاویزات حاصل کیں تو ان میں قابل اعتراض مواد بھی موجود تھا۔

Advertisement

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ انہیں بن لادن کے ٹھکانے سے ایسی سی ڈیز ملیں جن میں فحش مواد موجود ہے۔ یہ فحش مواد آنے والے دنوں میں نیشنل جیو گرافک کے حوالے جائے گا۔

توقع ہے کہ امریکی صحافی جلد ہی امریکی نیوی سیلز کے ہاتھ لگنے والے بن لادن اور القاعدہ کے حساس ریکارڈ کی تفصیلات شایع کریں گے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ انہیں بن لادن کے ٹھکانے ایسا مواد بھی ملا تھا جس میں القاعدہ کی طرف سے 11 ستمبر2001ء کو امریکا پرالقاعدہ کےحملوں کی منصوبہ بندی کا بھی پتا چلتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں