.

اسامہ کے خلاف کارروائی میں شامل ہیلی کاپٹر کی اپ گریڈیشن پر کتنی لاگت آئی؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی میگزین پاپولر میکینکس کے مطابق امریکی اسپیشل آپریشنز کمانڈ نے پہلے بیس نئے ایم ایچ 47 جی بلاک II کے ہیوی لفٹ ہیلی کاپٹروں حاصل کر لیے ہیں۔

نیا ہیلی کاپٹر CH-47 چنوک کا ایک نیا اور انتہائی جدید ورژن ہے جس کا بنیادی ڈیزائن ویتنام کی جنگ سے قبل تیار کیا گیا تھا۔
نیا MH-47G بلاک II ہیلی کاپٹر 160 ویں یو ایس ایئر بورن اسپیشل آپریشنز ایوی ایشن رجمنٹ کے ذریعہ پہنچایا جائے گا۔

چوبیس ھیلی کاپٹر 60کروڑ 20 لاکھ ڈالر میں اپ گریڈ ہوئےایم ایچ 47 جی بلاک II ہیلی کاپٹر بنانے والے بوئنگ نے پہلی کھیپ یکم ستمبر کو آرمی اسپیشل آپریشنز کمانڈ کے حوالے کی۔ کمپنی مجموعی طور پر 24 ہیلی کاپٹرز کو جدید خطوط پر اپ گریڈ کرے گی۔ اپ گریڈیشن پروگرام پر 602 ملین ڈالر کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے اور ایک ہیلی کاپٹر پر تقریبا 25 ملین ڈالر صرف ہوں گے۔

توقع کی جارہی ہے کہ بلاک II کے ہیلی کاپٹروں نے پرانے MH-47E ہیلی کاپٹر کی جگہ لیں گے جو جلد ہی ختم کردیئے جائیں گے۔ MH-47 ہیلی کاپٹر خصوصی طور پر 160 ویں ائیربورن اسپیشل آپریشنز ایوی ایشن رجمنٹ کے ذریعے چلائے جاتے ہیں۔

MH-47G ہیلی کاپٹر جو بڑے ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹر ہیں عام طور پر 120 کلو میٹر سے 170 کلو میٹر کی رفتار سے پرواز کرنے اور 30 فوجیوں اور بھاری بوجھ اٹھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

MH-47G ہیلی کاپٹر کو اس کے بڑے دوہرے پروں سے پہچانا جاتا ہے اور یہ بیس یا زیادہ کمانڈوز لے جانے کے ساتھ ساتھ عام مشن بھی انجام دے سکتا ہے۔ اس کے علاوہ بڑی تعداد میں قیدیوں اور انٹیلیجنس ویلیو کی اشیاء کے ساتھ ساتھ امدادی اسلحہ، ہلکی گاڑیاں اور فیلڈ آرٹلری بھی لے جا سکتے ہیں۔

کامیابیوں سے عبارت تاریخ

ترمیم شدہ ہیلی کاپٹر نے عراق اور افغانستان کی جنگوں میں خاص طور پر فضائی آپریشن میں اہم کردار ادا کیا۔ 2011 میں پاکستان میں اسامہ بن لادن کے کمپائونڈ پر دھاوے میں 4 ایم ایچ 474 ہیلی کاپٹر استعمال ہوئے تھے۔

دو ہیلی کاپٹروں نے مرکزی چھاپہ مار فورس کو پورے راستے ایبٹ آباد تک کمک فراہم کی۔ جب کہ دو ہیلی کاپٹر امریکی کمانڈوز اور سامان، اضافی ایندھن کے ساتھ پاکستان کے اندر داخل ہوئے۔