.

سعودی عرب: بحیرہ احمر کے ساحل پر مٹی سے بنی عمارتوں کا قصبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں بحیرہ احمر کے شمال میں ساحل کے ساتھ ساتھ پہاڑوں اور قلعوں کی عمارتوں کے درمیان مٹی سے بنے پرانے دور کے گھروں پر مشتمل ایک قصبہ آج بھی اپنے دیکھنے والوں کو ماضی میں لےجاتا ہے۔

KSA: Tabouk Old Town

مٹی کے سادہ طریقے سے تعمیر کردہ ان گھروں اور عمارتوں پر کہیں نقش ونگار بھی دکھائی دیتے ہیں‌ جو ماضی کی تہذیبوں کی علامت اور تاریخ اور ماضی کی ثقافت کا ایک آئینہ پیش کرتی ہیں۔

KSA: Tabouk Old Town

سیاحوں کی توجہ کے مرکز اس پرانے قصبہ ایک اہم سیاحتی مقام ہے۔ اس کے ایک طرف بحیرہ احمر کی موجیں سیاحوں کو اپنی طرف کھینچتی ہیں اور دوسری طرف ساحل کے قریب بنی پرانی مٹی کی بنی عمارتیں بھی کم پرکشش نہیں۔

KSA: Tabouk Old Town

سیاحوں کے علاوہ سمندر میں تیراکی کرنے، آبی حیات کے بارے میں تحقیقی مشن پرآنے اور مچھلیوں کا شکار کرنے والی ٹیمیں بھی اکثر اس علاقے میں پائی جاتی ہیں۔

KSA: Tabouk Old Town

سعودی عرب کے ایک فوٹو گرافر محمد الشریف نے تبوک کے اس پرانے قصبے کی تصاویر حاصل کی ہیں۔ یہ تصاویر کم اور فن پارے زیادہ معلوم ہوتے ہیں۔ تصاویر میں تبوک میں ساحل کے ساتھ ساتھ بنی عمارتوں میں پرانے دور کے مکانات، قلعے،دیواریں اور بندرگاہ سے متعلق تنصیبات دیکھی جا سکتی ہیں۔

KSA: Tabouk Old Town

العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے محمد الشریف نے کہا کہ تاریخی اور قدرتی مقامات کی تصویر کشی میرا مشغلہ ہے اور میں تبوک کے اس گائوں کو دیکھ کر حیرت زدہ رہ گیا۔ اس میں ہمیں ماضی کے کئی ادوار کے فن تعمیر کی جھلک دکھائی دیتی ہے۔

KSA: Tabouk Old Town

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے بعض بوسیدہ ہونے والی عمارتوں کی مرمت بھی شروع کی ہے، یہاں پر ہمیں گھروں کے ساتھ ساتھ پرانے دور کے راستے بھی ملتے ہیں جو اس دور میں انسانی سماج، رہن سہن اور بود و باش کا پتا دیتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں