.

سعودی عرب : قومی دن کے موقع پر جدہ میں خوب صورت ایئر شو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر ساحلی شہر جدہ میں تین روزہ ایئر شو کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر سعودی فیلکن ٹیم نے سعودی رائل ایئر فورس کی دیگر ٹیموں کے ساتھ لڑاکا طیاروں کے ذریعے شان دار کرتبوں کا مظاہرہ کیا۔ مزید برآں آسمان پر مختلف انداز کے ڈیزائنوں کو بھی بکھیرا۔

سعودی خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق قومی فضائی کمپنی Saudia نے بھی اپنے دو طیاروں بوئنگ 777 اور ایئر بس A320neo کے ذریعے اس ایئر شو میں حصہ لیا۔ علاوہ ازیں ایک ہیلی کاپٹر کمپنی نے بھی ایئر شو کی سرگرمیوں میں شرکت کی۔

اس دوران "THC" کمپنی کے ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضا میں سعودی عرب کا سب سے بڑا پرچم لہرایا گیا۔ اس پرچم کا رقبہ 2000 مربع میٹر سے زیادہ ہے۔