"كوويڈ -25" مصر کی فلم انڈسٹری کا نیا موضوع، ڈرامہ سیریزکی تیاری شروع
ایک طرف پوری دنیا میں کرونا وائرس نے اپنی تباہ کاریوں سے بھونچال برپا کررکھا ہے اور دوسری طرف مصر کی فلم انڈسٹری "كوويڈ- 25 " کے موضوع پر ایک ڈرامہ سیریز کی شوٹنگ شروع کر رہی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹکے مطابق مصری اداکار یوسف الشریف نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک نئی فلم کی شوٹنگ شروع کررہے ہیں جس کے لیے "Covid 25" کا نام تجویز کیا گیا ہے۔
اس ڈرامہ کا اسکرپٹ مصنفہ انجی علا نے لکھا ہے جب کہ پرڈوکشن کی ذمہ دار احمد نادر جلال کو سونپی گئی ہے۔ یہ ڈارمہ آئندہ ماہ صیام پر ریلیز کیاجائے گا۔
پروڈکشن کے لیے 'سیزجی' کمپنی کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔
فلم کے پوسٹر میں یوسف الشریف کے جسم کا بالائی حصہ دیکھا جاسکتا ہے جب کہ ان کے عقب میں تین افراد کے جسم کے دھڑ اور زیریں حصے کو دکھایا گیا ہے۔ انہوںنے جسم پرحفاظتی لباس پہن رکھا ہے جب کہ کیشپن میں 'Don’t Look.. Its Coming' کے الفاظ درج ہیں۔
اس ڈرامہ سیز پرلوگوںکی مختلف آرا سامنے آئی ہیں۔ بعض نے فلم پر تنقید کی ہے۔ تاہم دوسری طرف اس کی تحسین کرنے والوں کی بھی کمی نہیں۔
تاہم اس ڈرامہ سیریز کی خاص بات ہے یہ ہے کہ جب یہ ڈرامہ رییلز ہوگا تو توقع ہے کہ اس وقت تک کرونا کی پابندیوں سے دنیا کافی حد تک آزاد ہوچکی ہو گی۔