.

عراق ،شام سرحد پر ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کا کمانڈر ڈرون حملے میں ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراق اور شام کے درمیان واقع سرحد کے نزدیک ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کا کمانڈر مسلم شاہدان ایک ڈرون حملے میں مارا گیا ہے۔

عراقی ذرائع نے اس ایرانی کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ اس کی کار کو اتوار کی شب شام کے ساتھ واقع سرحدی علاقے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

انھوں نے یہ نہیں بتایا ہے کہ یہ ڈرون حملہ کس نے کیا ہے اور ایرانی کمانڈر وہاں کیا کررہا تھا۔تاہم بعض غیر مصدقہ ذرائع کے مطابق امریکا کے ایک لڑاکا جیٹ نے ایرانی کمانڈر کی کار پر میزائل داغا ہے اور اس حملے میں ایران نواز ملیشیا کے دو جنگجو بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔