عراقی پارلیمنٹ کے در ودیوار پر قاسم سلیمانی کی تصاویر کی بھرمار
عراق کی سیاست پر ایران کا اثرو نفوذ کتنا زیادہ ہے اس کا اندازہ لگانا ہو تو موجودہ عراقی پارلیمنٹ کے درو دیوار اور کی گواہی دینے کے لیے کافی ہیں۔ ایوان کے اندر، باہر، گیلریوں اور دیگر مقامات پر مقتول ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی اور الحشد الشعبی ملیشیا کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس کی تصاویر کی بھرمار ہے۔
عراق کے پارلیمانی ذرائع کے مطابق قاسم سلیمانی کی امریکی آپریشن میں ہلاکت کی پہلی برسی پر عراق میں سرکاری سطح پر تقریبات منائی جا رہی ہیں۔
وضع صور لقاسم #سليماني داخل قاعة البرلمان العراقي #العربية pic.twitter.com/hMkLTkrcey
— ا لـ ـعـ ـر بـ ـيـ ـة (@AlArabiya) December 18, 2020
عراقی پارلیمنٹ کے زیراہتمام اس حوالے سے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں عراق کی سرکردہ سیاسی، مذہبی اور عسکری قیادت کو مدعو کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے صدر مملکت، وزیراعظم، پارلیمنٹ کے اسپیکر، ایرانی حمایت یافتہ گروپوں کی قیادت، الفتح اتحاد کے سربراہ ھادی العامری اور دیگر رہ نمائوں کو بھی قاسم سلیمانی اور مہدی المہندس کی پہلی برسی کی تقریب میں مدعو کیا گیا ہے۔
دو ماہ قبل جب کربلا شہر میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور مقتول کمانڈر قاسم سلیمانی کی تصاویر اور پوسٹر آویزاں کی گئیں تو اس پر مقامی شہریوں کی طرف سے سخت غم وغصے کا اظہار کیا گیا تھا۔ یہ تصاویر 10 محرم اور شہادت امام حسین کے چہلم پر لگائی گئی تھیں۔
-
ٹرمپ نے میرے والد کو قتل کیا اور بائیڈن نے اس کی تائید کی : زینب سلیمانی
ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے سابق کمانڈر قاسم سلیمانی کی بیٹی زینب ...
مشرق وسطی -
قاسم سلیمانی کے قتل کی برسی پر عراق میں امریکی کارروائی پر گرما گرم بحث جاری
عراق میں تین جنوری 2020ء کو امریکی فوج کے ایک ڈرون حملے میں ایرانی کمانڈر قاسم ...
مشرق وسطی -
کربلا میں خامنہ ای اور سلیمانی کی تصاویر پر عراقی عوام میں شدید غم وغصہ
عراق کے مذہبی تاریخی شہر کربلا میں ایرانی لیڈروں بالخصوص ایرانی سپریم لیڈر آیت ...
بين الاقوامى