سعودی عرب میں'چھ بیجوں' کا موسم کیا ہے اور یہ کسانوں کے لیے کیوں اہم ہوتا ہے؟
سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں 'چھ بیجوں' کا موسم ایک پرانی روایت ہے اور اس کا تعلق کسانوں اور کھیتی باڑی کرنے والے افراد کے ساتھ مختص ہے۔
مملکت میں کاشت کاری کی بیجائی کے لیے موسم سرما کے یہ چھ دن خاص اہمیت رکھتے ہیں۔ فصل چاہے سرما کی ہو یا موسم گرما کی ہو اس کے لیے بیج کی کاشت انہی چھ ایام میں کی جاتی ہے۔ان میں چھ ایام میں الشبط کے آخری تین اور العقارب کے پہلے تین دن شامل ہیں۔ ان ایام میں کسان فصلوںکے بیج زمین میںبونے کے لیے زمین تیار کرتے ہیں۔
ماہرین فلکیات و موسمیات کے مطابق یہ چھ دن 6 فروری سے 12 فروری تک ہیں۔ ان چھ ایام میں ہرطرح کی سبزیوں کے بیج بوئے جاتے ہیں۔ پھل دار درختوں کی شاخ تراشی کی جاتی اور شجر کاری کی جاتی ہے۔ یہ موسم سعودی عرب کی تاریخ میں کسانوںکے لیے فصلوںکی بیجائی کا اہم ترین سیزن ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مقامی سطح پران چھ ایام کو فصلوںکی بیجائی کے حوالے سے 10 مہینوں کا بہترین موسم قرار دیا جاتا ہے۔
ماہر موسمیات عبدالعزیز الحصینی نے کہا ہے کہ اتوار سے مملکت میں فصلوں بیج کی کاشت کا پہلا دن ہوگا۔ سات سے 12 فروری تک چھ ایام جن میں تین شبط اور تین العقرب کے ہیں۔
-
نجران: سعودی عرب کے صحرا ربع الخالی کا سیاحتی صدر دروازہ
نجران کا علاقہ سعودی عرب کے سب سے بڑے صحرا 'الربع الخالی' کے جنوب مغربی کنارے پر ...
مشرق وسطی -
مملکت سعودی عرب میں تمام تقریبات اور سرگرمیاں 30 دنوں کے لیے ملتوی
سعودی عرب میں تمام تقریبات اور سرگرمیوں کو ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اس ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب : شہزادہ مشہور بن مساعد بن عبدالعزیز انتقال کر گئے
سعودی عرب میں آج جمعرات کو علی الصبح شاہی خاندان کے ایک شہزادے وفات پا گئے۔ شہزادہ ...
مشرق وسطی