ایرانی جوڈو کھلاڑی کی کھیل کے مقابلے میں شرکت کے لیے اسرائیل آمد
ویسے تو ایران اور اسرائیل کے درمیان سخت دشمنی پائی جاتی ہے مگر در پردہ بعض پہلوئوں سے دونوں حریف ممالک کےدرمیان بالوسطہ اشتراک بھی پایا جاتا ہے
القدس ڈاٹ کام کی ایک رپورٹ کے مطابق ایران کے ایک جوڈو کھلاڑی آج اتوار کے روز اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب پہنچے ہیں جہاں وہ تل ابیب میں ہونے والے ایک بین الاقوامی جوڈو چیمپیئن شپ میں حصہ لیں گے۔
عبرانی ریڈیو چینل 'کے اے این' مطابق ایرانی جوڈو کھلاڑی سعید مولائی اتوار کو تل ابیب پہنچے۔ وہ اسرائیل میں گرینڈ پیس ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے جو نئے ہفتے کے آخر میں منعقد ہوگا۔ سعید مولائی اس مقابلے میں ایران کی طرف سے نہیں بلکہ منگولیا کی نمائندگی کریں گے۔
ستمبر سنہ 2019ء میں سعید مولائی کو ٹوکیو میں منعقدہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل راؤنڈ میں اپنا میچ ہارنے کے بعد ایرانی حکومت کے سخت دباؤ کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد وہ آخری میچ میں کسی اسرائیلی کھلاڑی کا مقابلہ نہیں کرسکے۔
ٹورنامنٹ کے بعد جرمنی واپسی پر انہوں نے بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں ایران کی نمائندگی نہ کرنے اور جرمنی میں سیاسی پناہ لینے کا اعلان کیا تھا۔
ان مقابلوں کے نتیجے میں ورلڈ جوڈو ایسوسی ایشن نے ایران کو بین الاقوامی مقابلوں سے اس وقت تک معطل کردیا جب تک کہ اس نے اسرائیلی ایتھلیٹوں کا بائیکاٹ بند نہیں کیا۔