.

سعودی استاد ہسپتال میں 'ڈائلیسز' کے دوران آن لائن تدریس میں مصروف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے مشرقی صوبے 'الشرقیہ' کے شہر الخبر میں ایک استاد کی بیماری انہیں طلبہ کے لیے اسباق کی تشریح سے نہ روک سکی۔

صوبے کے محکمہ تعلیم نے 'طیبہ انٹرمیڈیٹ اسکول" کے سعودی استاد جفین القحطانی کا ایک وڈیو کلپ جاری کیا ہے۔ وڈیو میں القحطانی ہسپتال میں ڈائیلسز کراتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اسی دوران وہ اپنے موبائل فون پر آن لائن پلیٹ فارم "مدرستی" کے ذریعے اپنے طلبہ کے لیے اسباق کی تشریح بھی کر رہے ہیں۔

الخبر میں واقع مذکورہ اسکول کی انتظامیہ نے اس تعلیم دوست جذبے پر جفین القحطانی کو شکریے کا پیغام بھی پیش کیا۔ ساتھ ہی اس مخلص استاد کے لیے جلد شفاء کی دعا بھی کی گئی۔