.

سعودی عرب میں 'نور الریاض' آرٹ پروگرام کا 18 مارچ سے آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں 'لائٹ آف ریاض' کے عنوان سے 17 روزہ جشن کا آغاز 18 مارچ سے ہو رہا ہے۔ شوبز کے حوالے سے ہونے والی اس سرگرمی کے لیے الریاض کے متعدد مقامات مختص کیے گئے ہیں جس میں 'لائٹ آرٹ' سے شعبے سے تعلق رکھنے والے 20 ممالک کے سیکڑوں فن کار شرکت کریں گے۔ لائٹ آرٹ کی اس سرگرمی میں شرکت کرنے والے 40 فی صد فن کاروں کا تعلق سعودی عرب سے ہوگا۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی'ایس پی اے' کے مطابق 'الریاض لائٹ' فیسٹیول الریاض آرٹ کے چار بڑے پروگرامات میں سے ایک ہے۔ الریاض آرٹ پروگرام کا افتتاح خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 19 مارچ 2019ء کو کیا تھا۔ یہ پروگرام سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کے ریاض‌کو معاصر بین الاقوامی آرٹ پلیٹ فارم میں تبدیل کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

'لائٹ آف الریاض' پروگرام میں لائٹ آرٹ کی تمام اقسام سے تعلق رکھنے والے 60 فن کار شرک کریں گے۔

ان میں تاریخ ، انجینئرنگ اور لائٹ ورکس ، مجسمے ، لائٹنگ شوز ، انٹرایکٹو پرفارمنس ، متحرک تصاویر، آؤٹ ڈور ورکس اور متعدد لائٹ آرٹ فارم شامل ہیں۔ اس پروگرام سے ریاض کے رہائشی اور زائرین لطف اٹھا سکتے ہیں۔ یہ شہر کے مختلف حصوں میں قریب واقع شاہ عبداللہ مالیاتی مرکزاورالمربع میں شاہ عبد العزیز تاریخی مرکز میں منعقد کیے جائیں گے۔

سعودی ولی عہد کی ہدایت کے مطابق 'نور الریاض' پروگرام کا جشن فیسٹیول 'نور علی نور' نمائش مرکز میں منعقد کیا جاے گا۔ یہ گذشتہ صدی کی ستر کی دھائی کے بعد اب تک کا لائٹ آرٹ کا سب سے بڑا آرٹ پروگرام ہوگا۔

شاہ عبداللہ مالیاتی مرکز کے کانفرنس ہال میں پروگرام کا آغاز 18 مارچ سے 12 جون 2021ء تک جاری رہےگا۔ اسے چار برانچوں میں روشنی کے شعور،روشنی کے تجربے،روشنی کے انعکاس اور روشنی کے ماحول میں تقسیم کیا گیا ہے۔ نمائش میں داخل ہونے والا کوئی بھی زائرروشنی کی شعاعوں میں فن کاروں کے متعدد گروپوں کی سرگرمیوں کو دیکھ سکے گا۔

پروگرام میں ورکشاپس ، مباحثے کے سیشنز ، ٹورز ، پریزنٹیشنز ، رضاکارانہ پروگرام ، سنیما اور میوزیکل ایونٹس ، تفریحی اور تعلیمی سرگرمیاں پیش کی جائیں گی جو کنبے کے افراد کے ساتھ مل کر دیکھی جاسکیں گی۔

سعودی عرب کے وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے کہ 'لائٹ آف ریاض' پروگرام ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دارالحکومت کو دنیا کے بہترین دارالحکومتوں کے معیار کے مطابق پیش کرنے کی خواہش کا اظہار ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے ہم الریاض میں بہترین معیار زندگی کا نمونہ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ یہ ثابت کررہے ہیں کہ ریاض ثقافتی سرگرمیوں کا ایک معاصر پلیٹ فارم ہے۔ نیز یہ سرگرمی سعودی عرب کی اصلاحت اور ترقی کے پروگرام'ویژن 2030' کے اہداف کا حصہ ہے۔