گذشتہ ہفتے سعودی عرب کے کچھ حصوں میں آنے والے ریتلے طوفانوں کے دوران جہاں شہر شخص خود کو طوفان سے بچانے کی کوشش کرتا رہا وہیں ایک فوٹو گرافر ایسا بھی تھا جس نے طوفان سے ٹکرانے کی ٹھانی اور تیز آندھی کے درمیان اس نے فوٹو گرافی کا شوق پورا کرتے ہوئے حیرت انگیز مناظر کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے فوٹو گرافر عبدالعزیز الشمری نے بتایا کہ اس نے آندھی اور طوفان کی تصاویر کیمرے میں محفوظ کرنے کے بعد اُنہیں سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔ صارفین نے انہیں بے حد پسند کیاہے۔ان کا کہنا تھا آندھی اور طوفان کے تھپیڑے کھاتے ہوئے ان کا مقابلہ کرتے ہوئے تصاویر لینا بہت مشکل ہے مگر انہوں نے اس چیلنج کو قبول کیا۔ انہوںنے پیشہ وارانہ انداز میں تصاویر لیں جنہیں بہت زیادہ پسند کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میری اس پیشہ وارانہ فوٹو گرافی کی کاوش کوشمالی علاقہ جات کےگورنر شہزادہ فیصل بن خالد بن سلطان نےبھی سراہا اور اپنے دفتر میں بلا کر میری عزت افزائی کی۔
ایک سوال کے جواب میں عبدالعزیز الشمری نے بتایا کہ مجھے فوٹو گرافی کا جنون کی حڈ تک شوق ہے۔ جس طرح بعض لوگوںکو شاعری کا بہت ذوق ہوتا ہے۔ اسی طرح فوٹو گرافی اور حیرت انگیز مناظر میرا جنون ہیں۔ میں نے فوٹو گرافی کے اس شوق کو پیشہ واورانہ مہارت سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اس کی باقاعدہ تربیت بھی حاصل کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی واقعہ تصویر کے بغیر نا مکمل ہے اور تصویر کسی بھی واقعے کو مکمل بنا دیتی ہے۔
الشمری کا کہنا تھا کہ آندھی کے اندر کھڑے ہو کر فوٹو گرافی کرنا مہم جوئی سے کم نہیں مگر فوٹو گرافی کے شوق اور محبت نے مجھے اس مہم جوئی پر مجھور کیا۔ میں نے آندھی اور ریتلے طوفان کو فوٹو گرافی کے لیے موزوں خیال کیا۔ میں واحد فوٹو گرافر ہوں جس نے طوفان سے ٹکر لے کر اس کے مناظر کو کیمرے میں محفوظ کیا ہے۔
-
سعودی عرب کے 'ثقافتی پروگرام' نبض الخبر' میں سرمایہ کاری کے لیے عالمی پیش کش
سعودی عرب میں ثقافتی نوعیت کے پروگرام 'نبض الخبر' میں مقامی سرمایہ کاروں کی دلچسپی ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب میں پیانو بجانے والا روبوٹ تیار، ٹکنالوجی اور موسیقی کا حسین ملاپ
سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان سائنسدانوں اور ٹکنالوجی کے ماہرین نے دو ماہ ...
مشرق وسطی -
سعودی وزیر بلدیات کا ریتلے طوفان سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے احکامات
سعودی عرب کے وزیر بلدیات، دیہی امور اور ہاوسنگ ماجد الحقیل نے سیکرٹریٹ اور تمام ...
مشرق وسطی