سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان سائنسدانوں اور ٹکنالوجی کے ماہرین نے دو ماہ کی مسلسل محنت سے ایک ایسی ایجاد میں کامیاب ہوئے ہیں جنہیں جدید ٹکنالوجی کی دنیا میں اہم ترین پیش رفت قرار دیا جاتا ہے۔ انہوں نے موسیقی ااور ٹکنالوجی کو منفرد انداز میں باہم مربوط کرکے منفرد ایجاد کی ہے۔ یہ ایجاد ایک روبوٹ ہے جو پیانو بجانے اور موسیقی کے سازوں کا ماہر ہے۔ ان نوجوانوںکا تعلق مشرقی علاقے 'الاحسا' سے ہے۔
'ھجر روبوٹ' نامی پیانو کا ماہر روبوٹ تیار کرنے والے ماہرین کی ٹیم کے سربراہ احمد الحاجی کا اس ایجاد کا مقصد ثقافت اور ٹکنالوجی کی ایجادات کو ایک جگہ جمع کرنا تھا۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے اس کہ کہا کہ اس میدان میں کچھ نیا کرنے کی تڑپ مجھے بچپن ہی سے تھی۔ میں نے اس میدان میں ہونے والی ایجادات کی بڑی تعداد اپنے پاس جمع کرلی۔ میں نے سوچا کہ روبوٹ ٹکنالوجی کو بے شمار مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے مگر اسے موسیقی کے ساتھ ہم آہنگ کیے جانے کی ضرورت ہے۔ اس طرح اس نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر 'Pianist Robot' روبوٹ تیار کیا جو پیانو کے سازوں کا ماہر اور اسے بجانےکی صلاحیت رکھتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مینوفیکچرنگ کے دوران ہمیں بہت سے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا۔ پہلا یہ کہ ہم میں سے ہر ایک مختلف علاقے میں کام کرتا ہے۔ دوسرا دستیاب وسائل کی کمی ہے۔ اس لیے موجودہ وسائل سے فایدہ اٹھا کر ہم ایک اچھا روبوٹ تیار نہیں کر پاتے۔ یہ مشکلات ڈیزائن، الیکٹرانک پرزہ جات، پروگرامنگ چیلنجز اور دیگر نوعیت کی ہیں۔
پیانو روبوٹ بنانے والی ٹیم کے رکن مرتضیٰ الناصر نے کہا کہ ہم تین افراد ہیں جنہوں نے ایک پروجیکٹ کے لیے کام شروع کیا۔ اس میں احمد الحاجی نے ہماری رہ نمائی کی اور الیکٹرانک سرکٹس کو ڈیزائن کرنے میں ہماری مدد کی۔
-
ماہر سعودی پیانو نواز خاتون نے دلفریب دھنوں سے حاضرین کے دلوں کے تار چھیڑ دیئے
ریاض کے کنگ فہد کلچرل سینٹر میں منعقد ایک شو میں پیانو کے تار چھیڑ کر سعودی خاتون ...
مشرق وسطی -
ریاض سیزن میں 15 سالہ سعودی پیانو آرٹسٹ لوگوں کی توجہ کا مرکز
سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی 15 سالہ دالین خالد نے "پیانو" پر دھیمی اور ...
مشرق وسطی -
دھماکوں سے تباہ مکان میں پیانو کے سر بکھیرتی لبنانی خاتون سے ملیے
سوشل میڈیا پر بیروت دھماکوں کی ہولناکی سے عبارت ویڈیوز گذشتہ رات سے گردش میں ہیں۔ ...
ایڈیٹر کی پسند -
8 سالہ شامی لڑکے نے پیانو بجا کر''عرب ٹیلنٹ''میلہ لوٹ لیا
''میں پیانو بجاتا تھا لیکن گھر کے ساتھ سب کچھ تباہ ہوگیا: نائل طرابلسی کا شکوہ
مشرق وسطی