یمن میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے سعودی عرب کے امن اقدام کو عالمی سطح پر مسلسل سراہا جا رہا ہے۔ دو
سرے یورپی ممالک کی طرح فرانس نے بھی سعودی عرب کے امن اقدام کا خیر مقدم کرتےہوئے اس اقدام کو یمن جنگ کے خاتمے کی طرف اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔
فرانس کی وزارت خارجہ کی ترجمان اگنیس واون نے جمعرات کے روز العربیہ چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک یوروپ کے ساتھ مل کر یمن بحران کے خاتمے کے سعودی اقدام کی حمایت کرتا ہے
العربیہ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ سعودی اقدام یمن میں بحران کے خاتمے کی راہ ہموار کرے گا اور اس سے یمن کے متحارب گروپوں کے درمیان بات چیت کی راہ ہموار ہوگی۔
المتحدثة باسم الخارجية الفرنسية آنييس فون دير مول لـ #العربية: نرحب بالمبادرة السعودية لإنهاء النزاع في اليمن.. والدور الآن على الحوثيين للموافقة pic.twitter.com/XXJKDB733R
— ا لـ ـعـ ـر بـ ـيـ ـة (@AlArabiya) March 25, 2021
فرانسیسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ کسی بھی قسم کے مذاکرات میں حوثیوں کی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششوں کو ضروری ہے۔ انہوںنے یمن بحران کا اقوام متحدہ کی زیرنگرانی بات چیت کے ذریعے حل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
المتحدثة باسم الخارجية الفرنسية آنييس فون دير مول لـ #العربية: #السعودية لها الحق الكامل في الدفاع عن أراضيها.. وتربطنا بالمملكة شراكة استراتيجية pic.twitter.com/LWxPWGypnC
— ا لـ ـعـ ـر بـ ـيـ ـة (@AlArabiya) March 25, 2021
فرانسیسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی سرزمین پر یمن سے ہونے والے ہر حملے کی فرانس کی طرف سے مذمت کی جاتی رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کرتے ہیں اور مملکت کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے پابند ہیں۔
فرانسیسی عہدیدار نے زور دے کر کہا کہ یمن کے تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ ہم سعودی اقدام پر حوثیوں کے جواب کے منتظر ہیں۔
ادھر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اقوام متحدہ کی زیرنگرامی برطانوی فوج کی یمن میں امن فوج کے طورپر تعیناتی کی مشروط حمایت کی ہے۔
-
سعودی عرب کو اپنی سرحدوں کے دفاع کا حق حاصل ہے: فرانسیسی وزارت دفاع
فرانسیسی وزارت دفاع نے سعودی عرب کے اپنی سرحدوں کے دفاع کے حق کی حمایت کرتے ہوئے ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب میں فرانسیسی سفیرکی حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت
سعودی عرب میں متعین فرانس کے سفیر نے گذشتہ روز دارالحکومت الریاض میں بیلسٹک ...
مشرق وسطی -
ایران کے جوہری تنازع پر مذاکرات میں سعودی عرب کو شامل کیا جانا چاہیے: فرانس
فرانسیسی صدر عمانوئل میکروں نے جمعرات کو کہا ہے کہ وہ واشنگٹن اور تہران کے مابین ...
بين الاقوامى