اسرائیل کے قاتلانہ حملے میں اسلامی جہاد کے رہ نما حسام ابو ھربید جاں بحق
اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر بمباری کے دوران اسلامی جہاد کے رہ نما حسام ابو ھربید کو ایک قاتلانہ حملے کا نشانہ بنا کر قتل کردیا ہے۔
کمانڈر حسام ھربید کو اسرائیلی فوج نے ایک میزائل حملے کا نشانہ بنایا جس میں وہ اپنے کئی ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگئے۔

ادھر اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ مزاحمت کاروں نے غزہ کے ساحل کے قریب اسرائیل کی ایک کشتی پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔
دوسری طرف اسرائیلی فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے متعدد فلسطینی مزاحمت کاروں کو ہلاک کرنے اور سمندر میں کارروائی کے لیے آنے والی ایک کار کو نشانہ بنا کر تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

آج سوموار کے روز غزہ کی پٹی سے فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی شہروں عسقلان، اسدود، بئر سبع اور دیگر مقامات پر راکٹ حملے کیے جن میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
فلسطینیوں کے تازہ راکٹ حملوں میں 12 اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 8 اسدود شہر سے تعلق رکھتے ہیں۔

ادھر دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی تازہ بمباری میں اب تک 220 نہتے فلسطینی شہید اور 6 ہزار 29 زخمی ہوچکے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے آج سوموار کے روز غزہ کی پٹی پر جنگی طیاروں اور بھاری توپ خانے سے شیلنگ کی۔ غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری لڑائی دوسرے ہفتے میں داخل ہوچکی ہے۔
اسرائیلی فوج نے تازہ بمباری میں بیت لاھیا کے مقام پر تین میزائل داغے۔ دوسری طرف فلسطینی مزاحمت کاروں نے غزہ سے اسرائیلی کالونیوں پر راکٹوں سے حملے کیے۔
اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی سے راکٹ حملوں کے خطرے کے پیش نظر سرحد کے قریب بسنے والے آباد کاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تاحکم ثانی پناہ گاہوں میں رہیں اور باہر نہ نکلیں۔
اسدود میں فلسطینیوںکے راکٹ حملوں میں زخمی ہونے والے 8 اسرائیلیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰکیا ہے کہ گذشتہ شب غزہ کی پٹی میں حماس کے زیرزمین سرنگوں کے ایک نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ فوج کاکہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے میں بمباری کے دوران 15 کلو میٹر کے علاقے پر تعمیر کی گئی سرنگوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
أغارت طائراتنا خلال الأربع وعشرين ساعة الأخيرة على أكثر من 90 هدفًا تابعًا لحماس والجهاد الإسلامي في القطاع وفي مقدمتها منزل رئيس المكتب السياسي لحماس في غزة يحيى #السنوار وشقيقه محمد السنوار قائد القوة العاملة ومسؤول الامداد في حماس في خان يونس #حماس_تحت_القصف #خطيئة_حماس pic.twitter.com/CLZ99O9LUn
— افيخاي ادرعي (@AvichayAdraee) May 16, 2021
فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق قابض فوج نے دیر البلح میں وادی السلقا ، التفاح کالونی اور شمالی غزہ میں جبالیا کیمپ کو نشانہ بنایا جس کے نیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔
-
اسرائیلی فورسز کی جارحیت جاری،غربِ اردن میں21 اورغزہ میں 33 فلسطینی شہید
اسرائیلی فوج نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں زمینی اور فضائی حملوں میں مزید 54 مسلمانوں کو شہید کردیا ہے۔العربیہ کے نمایندے نے اتوار کے روز بتایا ہے کہ ... مشرق وسطی -
مصر: غزہ میں زخمیوں کے علاج کے لیے 1200 رضاکار ڈاکٹروں کا اندراج
مصر میں ڈاکٹروں کی ایسوسی ایشن کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر اسامہ عبدالحئی کا کہنا ہے کہ جمعے کی رات تک 1200 مصری ڈاکٹر غزہ میں بطور رضاکار زخمیوں کے علاج ... بين الاقوامى -
مصر سے 10ایمبولینسیں اسرائیلی حملوں میں زخمی فلسطینیوں کولینے کے لیے غزہ روانہ
مصر نے اسرائیلی فوج کی فضائی بمباری میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کو لینے کے لیے 10 ایمبولینسیں غزہ روانہ کی ہیں۔ان زخمی فلسطینیوں کو علاج کے لیے مصر ... مشرق وسطی