سعودی عرب : جلتی سگریٹ کے سبب پٹرول پمپ پر آگ بھڑک اٹھی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے صوبے قصیم میں ایک پٹرول پمپ پر آگ بھڑک اٹھی۔ سیکورٹی کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہونے والے اس واقعے کے مناظر سوشل میڈیا پر گردش میں آ گئے۔ وڈیو کلپ کے مطابق پٹرول بھروانے کے لیے آنے والی ایک گاڑی کے مالک سے جلتی ہوئی سگریٹ زمین پر گئی جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔

Advertisement

قصیم صوبے میں شہری دفاع کے ادارے کے میڈیا ترجمان بریگیڈیر جنرل ابراہیم ابا الخیل نے واضح کیا کہ ایک پٹرول پمپ پر کھڑی گاڑی میں جزوی طور پر آگ بھڑک جانے کی جو وڈیو سوشل میڈیا پر گردش میں ہے یہ واقعہ عنیزہ ضلع میں پیش آیا۔ آگ بھڑکنے کی وجہ گاڑی چلانے والے کی جانب سے سلامتی سے متعلق ہدایات کو نظر انداز کرنا تھا۔ وہ گاڑی میں پٹرول بھروانے کے دوران میں سگریٹ نوشی کر رہا تھا۔ اس کے سبب وہاں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ پر فوری طور پر قابو پا لیا گیا۔ تاہم کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ واقعے کے ذمے دار شخص کے خلاف ضابطے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں