حال ہی میں ایرانی پاسداران انقلاب کے نائب کمانڈر اور ایرانی قومی سلامتی کونسل کی مقرب ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ کرج شہر میں قائم جوہری مرکز پرہونے والے حملے کو’ناکام‘ بنا دیا گیا ہے، تاہم مصنوعی سیاروں کی تصاویر کی چھان بین کرنے والے انٹل لیب ریسرچ سینٹر کی طرف سے جاری کردہ تصاویر نے ایرانی عہدیداروں کے جوہری مرکز پرحملے کی ناکامی کے دعوے کو جھوٹ ثابت کردیا ہے۔ ان تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ کرج شہر میں قائم اس جوہری مرکز پرحملے سے اسے غیرمعمولی نقصان پہنچا تھا۔
کل ہفتے کے روز انسٹی ٹیوٹ نے لکھاکہ نور نیوز ویب سائٹ نے کرج میں جوہری توانائی تنظیم سے وابستہ ایک عمارت پر حملے کی" ناکام کوشش"کے بارے میں اطلاع دی ہے لیکن یکم جولائی کو سیٹلائٹ کی تصاویر میں ایک الگ کہانی دکھائی گئی ہے۔
According to Nournews, June 24th, 2021 "Security forces have managed to foil an act of sabotage against one of the buildings of Atomic Energy Organization of Iran (AEOI) in Karaj, Alborz province". Satellite Image from July 1st tells a different story. #Iran #Nuclear #JCPOA pic.twitter.com/QTAqTml4HT
— The Intel Lab (@TheIntelLab) July 3, 2021
انسٹی ٹیوٹ کے ذریعہ شائع کردہ مصنوعی سیارہ کی تصاویر میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ کمپلیکس میں ایک عمارت جس کے 40 سے 15 میٹر نشاندہی کی گئی ہے کو پہنچنے والے نقصان کے آثار دکھائے گئے ہیں۔
کچھ کارکنوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ جوہری توانائی تنظیم نے جھوٹا دعویٰ کیا تھا کہ اس حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ "نور نیوز" ویب سائٹ جو ایرانی قومی سلامتی کونسل کی مقرب سمجھی جاتی ہےنے 23 جون کو ایرانی جوہری توانائی تنظیم کی ایک عمارت پر ہونے والے حملے کی تفصیلات شائع کی تھیں مگر ساتھ ہی یہ دعویٰ کیا تھا کہ یہ حملہ ناکام رہا ہے۔